اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صدراتی آفس کے سنئیر عہدیدار نے بتایا ہے کہ گزشتہ چه مہینوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی انٹربینک فنانشل ٹیلی کمیونیکشن سوسائٹی، سوئفٹ کے ذریعے 91 ہزار پیغامات وصول کئے ہیں.
یہ بات 'مرتضی بانک' نے جمعرات کے روز ارنا کے نمائندے کے ساته خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو حالیہ دور میں شایان شان کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں مگر یہ کامیابی کسی مخصوص گروہ یا پارٹی کی جاگیر نہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کو اس بات کا مکمل علم ہے کہ موجودہ حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے وقت ملک میں اقتصادی، ثقافتی، خارجہ پالیسی بالخصوص اندرونی مسائل میں سازگار ماحول نہیں تها مگر عوام نے صدر روحانی پر بهرپور اعتماد کا اظہار کیا جس کے ثمرات آج مختلف سیاسی اور اقتصادی مسائل کا خاتمہ ہے.
سنئیر صدارتی عہدیدار نے کہا کہ صدر روحانی کی انتظامیہ نے جوہری مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے میں کامیاب رہی مگر ان تمام مراحل میں سپریم لیڈر کی ملنے والی ہدایات ترجیح رہی ہیں.
ایران اور عالمی برادری کے درمیان بینکنگ تعلقات کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ایران کے مرکزی بینک کی شاخیں برطانیہ اور جرمنی میں کهل گئیں ہیں.
انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی تیل کی درآمدات میں قابل قدر اضافہ دیکها گیا ہے اور رواں سے کے پہلے تین مہیوں میں ایران کی ترقی کی شرح 4.4 فیصد رہی ہے.
مرتضی بانک نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ایرانی حکومت ملک میں سماجی اور اقتصادی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے پُختہ عزم رکهتی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲